ریاض میں دو شہری گرفتار، نشہ آور گولیاں ضبط
’گرفتار شدگان کے قبضے سے 24495 نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے دو شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے نشہ آور گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد کو خفیہ اطلاع کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کو روکا گیا اور ان کی گاڑی کی تلاشی لی گئی تو خفیہ خانوں سے 24495 نشہ آور اور ممنوعہ گولیاں ضبط ہوئی ہیں‘۔
’محکمہ خفیہ کے تعاون سے کی جانے والی کارروائی میں انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ‘۔
’ریاض پولیس اور محکمہ خفیہ مذکورہ افراد کی نگرانی کر رہے تھے ۔وہ شہر میں نشہ آور گولیاں سپلائی کرنے کے دھندے میں ملوث پائے گئے‘۔