شاہ سلمان کا حکم، جیلوں سے قیدیوں کی رہائی شروع
رمضان المبارک کے موقع پررہائی کے شاہی احکامات پرعمل درآمد کیاجارہا ہے(فوٹو،ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر محکمہ جیل خانہ جات نے قیدیوں کی رہائی شروع کر دی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے ہدایت جاری کی ہے کہ شاہی فرمان پر فوری عمل کیا جائے اور قیدیوں کی رہائی کی کارروائی تیزی سے انجام دی جائے۔
محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ سرکاری حق کے قیدیوں کی رہائی کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ وہ رمضان کا مہینہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ گزار سکیں گے اور عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے درمیان رہ کر منا سکیں گے۔