Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سالگرہ کیک ساتھ رکھنے پر طیارے سے اتار دیا

نیوجرسی.....جیٹ بلیو کے طیارے کے عملے نے ایک فیملی کو نیو جرسی سے لاس ویگاس جانے والی پرواز کے دوران طیارے سے اس لئے اتار دیا کہ انکے بچوں نے دوران پرواز اپنی ماں کی سالگرہ منانے کی کوشش کی تھی اور اس مقصد کیلئے وہ جو کیک لائے تھے اسے بھی سلیقے سے پیک نہیں کیا گیا تھا بلکہ تقریباً کھلا چھوڑ دیاگیا تھا جس کی وجہ سے طیارے کی نشستوں پر گندگی پھیلنے لگی تھی۔ فلائٹ اٹینڈنٹ کی جب نظر پڑی تو اس نے فیملی سے کہا کہ وہ تمام چیزیں اٹھا کر ڈسٹ بین میں ڈالے لیکن جب وہ ایک مرتبہ میں راضی نہ ہوئے تو اس نے کپتان کو اس حوالے سے خبر دی او ر کپتان نے پوری فیملی کو طیارے سے اتار دینے کا فیصلہ کیا۔ لاس ویگاس ایئرپورٹ کے سیکیورٹی حکام نے جو طیارے میں موجود تھے اس فیملی کو اتار کر ہی دم لیا تاہم انکے ساتھ اتنی رعایت ضرور کی کہ ا نہیں ٹکٹ کے پیسے واپس کردیئے۔اس صورتحال سے دوچار ہونے والی فیملی نے فضائی کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کیمرون برگ نامی شخص اپنی بیوی اور 2 بچوں سمیت جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے لاس ویگاس کے لئے روانہ ہوا اور جس دن وہ روانہ ہورہے تھے اسی دن کیمرون برگ کی بیوی کی 40ویں سالگرہ بھی تھی چنانچہ فیملی نے جن میں بچوں کا اصرار زیادہ تھابٹر کریم کیک خریدا مگر طیارے میں کیک رکھنا مشکل ہوگیا اور فضائی عملے اور فیملی کے ارکان میں توتو میں میں ہونے لگی تاہم لوگوں کا کہناہے کہ بات اتنی نہیں بڑھی تھی کہ انہیں طیارے سے اتارا جاتا۔ وڈیو سے ایسی کوئی بات ظاہر نہیں ہوتی کہ وہ کوئی بہت زیادہ عجیب و غریب اور غلط حرکت کررہے تھے۔ اے بی سی کے رپورٹر کا کہناہے کہ اس نے ائیرپورٹ اتھارٹی کو فیملی کے ساتھ بڑے غلط انداز میں الجھتے ہوئے دیکھا جس کی وجہ سے دونوں بچے انتہائی خوفزدہ ہوگئے اور انکی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ جیٹ بلیو کا اصرار ہے کہ یہ فیملی طیارے کی پرواز میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہی تھی اور انکی حرکات سے طیارے اور مسافرو ں کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا۔

شیئر: