بنگلہ دیش، کوسوو، گھانا اور دیگر ملکوں میں 44 ٹن سے زیادہ فوڈ باسکٹس تقسیم
بنگلہ دیش، کوسوو، گھانا اور دیگر ملکوں میں 44 ٹن سے زیادہ فوڈ باسکٹس تقسیم
جمعہ 24 مارچ 2023 22:49
بنگلہ دیش میں ایک ہزار فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات رمضان کے حوالے سے ضرورت مند ممالک اور مسلم معاشروں میں رمضان راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ 44 ٹن سے زیادہ فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں۔
جمہوریہ بنین کے کوفو شہر میں 9 ٹن رمضان راشن تقسیم کیا گیا ہے جس سے 900 افراد کو فائدہ پہنچا۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جمہوریہ البانیہ کی بشین کمشنری میں چار ٹن رمضان راشن 300 افراد کو فراہم کیا گیا۔
علاوہ ازیں جمہوریہ گھانا کے علاقے کوماسی میں انتہائی ضرورت مند افراد میں 910 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں۔ جن سے 5 ہزار 460 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
جمہوری کوسوو میں 10 ٹن فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں جن سے 400 خاندان مستفید ہوئے جن میں 100 انتہائی ضرورت مند خاندان شامل تھے۔
بنگلہ دیش میں ایک ہزار فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں جن سے 6 ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا۔
واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز دنیا بھر میں ضرورت مند اور مصیبت زدگان کی مدد کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اس حوالے سے رمضان کی آمد پر روزہ داروں میں راشن تقسیم کررہا ہے۔