Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب تربوز کی پیداوار میں خودکفیل ہو گیا

مملکت میں سالانہ 6 لاکھ 24ہزار ٹن سے زیادہ تربوز پیدا کیا جارہا ہے(فوٹو، ٹوئٹر) 
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے کہا ہے کہ سعودی عدرب تربوز کی پیداوار میں  99 فیصد سے زیادہ خودکفیل ہوگیا ہے۔ مملکت میں 23 ہزار ہیکٹر سے زیادہ رقبے میں سالانہ 6 لاکھ 24 ہزار ٹن سے زیادہ تربوز پیدا کیا جا رہا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے کہا ہے کہ تربوز کی پیداوار میں سو فیصد خودکفیل بننے کےلیے خصوصی پروگرام نافذ کیا جارہا ہے جسے ’ریف‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ 
مملکت میں تربوز کا موسم چھ ماہ تک چلتا ہے۔ اس کی کاشت کی شروعات فروری کے آخر میں ہوتی ہے اور اس کے سو دن بعد تربوز تیار ہو جاتے ہیں۔ 
سعودی عرب میں تربوز کے دو موسم ہیں۔ پہلا موسم ستمبر میں آتا ہے اس دوران تربوزکی فصل کو شدید ٹھنڈ سے بچانے کے لیے ڈھک دیا جاتا ہے۔  فروری سے مارچ کے آخر تک اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ پہلے موسم کا پھل زراعت کے نوے دن  سے لے کر 120 دن تک آتا رہتا ہے۔ مملکت کے بیشترعلاقوں میں اس کی کاشت ہوتی ہے۔ تربوز کی کاشت زیادہ تر ریاض،الجوف، حائل، مکہ مکرمہ، القصیم اور جازان میں ہوتی ہے۔ 
تربوز صحت بخش غذا ہے۔ سعودی حکومت تربوزکا موسم شروع ہونے پر اللیث سمیت مختلف علاقوں میں تربوز میلہ لگاتی ہے۔ 

شیئر: