Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی ولی عہد کے سامنے نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا 

امیر کویت نے اتوار کو نئی حکومت کی تشکیل کا فرمان جاری کیا تھا( فوٹو: کونا)
کویت کے نئے وزیراعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح اور ان کی کابینہ کے ارکان نے پیر کو ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح کے سامنے حلف اٹھالیا۔ 
کویتی خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق کویتی ولی عہد نے  نئی کابینہ کے نام اپنے پیغام میں کہا  کہ’ وطن عزیز کی وسیع تر ترقی قیادت، حکومت، پارلیمنٹ اور عوام کی ذمہ داری ہے۔ ملک میں ترقی و خوشحالی کا سفر اسی طرح مکمل ہوگا‘۔
کویتی ولی عہد نے نئے وزرا سے کہا کہ’ وہ  ملک میں خدمات کا معیار بلند کرنے، بدعنوانی اور ہمنوائی کے خاتمے کے حوالے سے قومی ذمہ داری حتی الامکان ادا کریں۔ ایسے کام کریں جن کی صدائے بازگشت عوام کی طرف سے آئے‘۔ 
یاد رہے کہ امیر کویت نے اتوار کو شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کی قیادت میں نئی حکومت کی تشکیل کا فرمان جاری کیا تھا۔

شیئر: