Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنجے دت کی بم دھماکے کا سین شوٹ کرتے ہوئے زخمی ہونے کی تردید

فلم میں سنجے دت ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
انڈین اداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فلم ’کے ڈی، دا ڈیول‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی نہیں ہوئے بلکہ بالکل خیریت سے ہیں۔
سنجے دت کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب انڈیا میڈیا رپورٹ کر رہا تھا کہ اداکار فلم کے دوران ایک بم دھماکے کا سین شوٹ کرتے وقت زخمی ہوگئے ہیں۔
بدھ کو سنجے دت نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’میرے زخمی ہونے کے حوالے سے اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔ میں آپ سے کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ یہ اطلاعات بالکل بے بنیاد ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’خدا کا شکر ہے میں ٹھیک اور صحت مند ہوں۔ میں فلم کے ڈی کی شوٹنگ کر رہا ہوں اور ہماری ٹیم میرے سین شوٹ کرتے وقت بہت احتیاط کر رہی ہے۔‘
خیال رہے ’کے ڈی، دا ڈیول‘ کنڑ زبان کی فلم ہے جس میں دھرووا سرجا، سنجے دت اور شلپا شیٹی مرکزی کردار نبھا رہے ہیں اور اس فلم کی شوٹنگ بنگلور میں جاری ہے۔
فلم میں سنجے دت ولن کا کردار نبھائیں گے اور اطلاعات کے مطابق اس کی کہانی 1970 کی دہائی کے سچے واقعات پر مبنی ہے۔
یہ فلم ہندی، تمل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں ریلیز ہوگی۔

شیئر: