مملکت کے متعدد علاقوں میں جمعرات تک بارش کا امکان
اتوار 23 اپریل 2023 19:06
بعض مقامات پرژالہ باری کی بھی قوی امکان ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت کے متعدد علاقے جمعرات تک بارش کی زد میں رہیں گے۔ بارش کا آغاز کل بروز پیر سے متوقع ہے۔
اخبار 24 نے قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ عسیر، الباحہ ، جازان ، مکہ مکرمہ ، نجران ، قصیم ، ریاض اورحائل میں موسم آبرآلود جبکہ کہیں کہیں موسلا دھاربارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی قوی امکان ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کا مزید کہنا ہے کہ تبوک ، مدینہ منورہ ، مکہ مکرمہ ریجن ، مشرقی علاقے ، الجوف اورشمالی حدود کے علاقے تیز ہوا اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی زد میں رہیں گے جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔