کویت میں ایشیائی تارکین بالکونی سے کیوں کودے؟
عمارت میں جوے کا اڈا تھا جس کی بالکونی سے چھلانگ لگائی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
کویتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملک کے السالمیہ علاقے کے ایک فلیٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگانے والے 4 ایشیائی شہریوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
کویتی جریدے الرای نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چاروں غیرملکیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ جس فلیٹ کی بالکونی سے ایشیائی شہریوں نے چھلانگ لگائی تھی وہ جوئے کا اڈہ تھا۔
تحقیقات میں ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کے ڈر سے انہوں نے فلیٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر جان بچانے کی کوشش کی تھی۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ چاروں افراد سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔