Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان میں سعودی کلچرل اتاشی کے دفتر پر حملہ اور لوٹ مار

وزارت خارجہ نے کلچرل اتاشی کے دفتر پر حملہ اور لوٹ مار کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں سعودی کلچرل اتاشی کے دفتر پر حملہ ہوا ہے جہاں لوٹ مار اور تخریب کاری کے علاوہ دفتر میں موجود آلات کو خراب کر دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’حملہ کل منگل کو صبح کے وقت ہوا ہے۔‘
وزارت خارجہ نے کلچرل اتاشی کے دفتر پر حملہ اور لوٹ مار کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزارت نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں سفارتی مشنز کا احترام کیا جائے۔
سعودی عرب نے حملہ آوروں کو کلچرل اتاشی کے دفتر پر حملے کے نتائج کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
وزارت خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’کلچرل اتاشی پر حملہ کر کے نامعلوم افراد نے دفتری ساز و سامان لوٹ لیا۔ حملہ آوروں نے مواصلاتی نظام کو ناکارہ بناتے ہوئے سروسز غیر فعال کر دیے ہیں۔‘
وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی اپیل کا اعادہ کیا ہے جس میں مملکت نے متحارب گروپوں کے درمیان بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیاں روکنے پر زور دیا تھا۔
 نیز ان اپیلوں میں سفارت خانوں اور سوڈان کے عام شہریوں کو تحفظ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تھا۔
 

شیئر: