شہزادہ فیصل بن فرحان کی عرب لیگ کے مشاورتی اجلاس میں شرکت
’عرب کے وزرائے خارجہ کا مشاورتی اجلاس صدر دفتر قاہرہ میں ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عرب کے وزرائے خارجہ کا مشاورتی اجلاس صدر دفتر قاہرہ میں ہوا ہے۔
اجلاس میں خطے کو درپیش متعدد أمور پر تفصیل سے غور کیا گیا جبکہ رکن ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے فروغ کے أسباب کا جائزہ لیا گیا ہے۔
وزرائے خارجہ نے عرب ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے جد و جہد جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔