سعودی محکمہ شہری دفاع نے خبردار کیا ہے کہ’ ریاض ریجن میں آئندہ سنیچر تک بارش کا امکان ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ’ ریاض شہر کے علاوہ الدرعیہ، المجمعہ، الزلفی سمیت 21 مقامات پر درمیانے درجے کی بارش کا سلسلہ سنیچر تک جاری رہے گا‘۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا کہ’ شہری اور مقیم غیر ملکی غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں‘۔
یاد رہے کہ قومی مرکز نے قصیم، الشرقیہ ریجنوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔