Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عربوں کو ولی عہد جیسے شخص کی ضرورت ہے، شامی تجزیہ کار

ولی عہد کی قیادت میں مملکت نے جوکامیابیاں حاصل کی ہیں وہ شاندار ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
شامی سیاسی تجزیہ کارمحمد ھویدی کا کہنا ہے کہ ’ہم عربوں کو خاص طورپر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جیسے شخص کی اشد ضرورت ہے ، وہ غیرمعمولی حالات سے نمٹنے کے لیے غیرمعمولی صلاحیتوں کے مالک انسان ہیں‘۔
شامی سیاسی تجزیہ کار’ھویدی‘ نے جدہ میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس کے لیے قائم کیے گئے میڈیا سینٹرمیں الاخباریہ ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ، عرب مسائل اورعرب دنیا کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے اورانہیں درست سمت دینے کے لیے اہم کردارادا کررہے ہیں۔
الھویدی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کی قیادت میں مملکت نے جوکامیابیاں حاصل کی ہیں وہ شاندار ہیں تاہم عرب میڈیا میں ان کامیابیوں کو اس طرح پیش نہیں کیا گیا جس طرح انہیں نمایاں  کرنے کی ضرورت تھی۔

شیئر: