پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی رکن کانگرس میکسین واٹرز کے درمیان ہونے والی زوم کال پر مبینہ گفتگو منظرعام پر آئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے۔
عمران خان اور امریکی رکن کانگرس کے درمیان ہونے والی مبینہ گفتگو کس نے ریکارڈ کی اور کس نے لیک کی اس حوالے سے معلومات موجود نہیں لیکن گفتگو کے دوران سابق پاکستانی وزیراعظم میکسین واٹرز سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حق میں آواز بُلند کرنے کی گزارش کرتے ہوئے سُنے جا سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی گفتگو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ’شاید یہ ہماری تاریخ کے نازک ترین لمحات ہیں۔ اس ملک میں اس وقت بہت ہی مضحکہ خیز صورتِ حال چل رہی ہے، میرے اوپر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں میری ٹانگ پر تین گولیاں لگیں۔‘
مزید پڑھیں
-
عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہیے: صدر علویNode ID: 765686
عمران خان نے میکیسن واٹرز کے ساتھ مبینہ گفتگو میں اپنا الزام دُہراتے ہوئے کہا کہ ’میری حکومت سابق آرمی چیف نے ختم کی تھی کیونکہ ملٹری اسٹبلشمنٹ یہاں بہت طاقتور ہے۔‘
عمران خان یہ بھی کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ امریکی رکن کانگرس کی جانب سے ان کے حق میں بیان بہت ’مددگار‘ ثابت ہوگا۔
عمران خان کی گفتگو کے جواب میں میکسین واٹرز نے کیا کہا یہ لیک کی جانے والی آڈیو کا حصہ نہیں۔
ماضی میں عمران خان امریکی سفارتکار ڈونلڈ لو پر ان کی حکومت گرانے کا الزام لگا چکے ہیں۔ اس طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکی کالم نویس سدآنند دھومے نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ایک مڈ لیول امریکی سفارتکار کا مبینہ بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں ناقابل برداشت مداخلت ہے لیکن امریکی رکن کارنگس سے گذارش کرنا کہ پی ٹی آئی کے حق میں بولیں مداخلت نہیں؟‘
So let me get this straight: An alleged remark by a mid-level career diplomat is intolerable U.S. meddling in Pakistan’s internal affairs, but beseeching a member of Congress to intervene on behalf of PTI is nothing of the sort? https://t.co/qDU0aRUdH7
— Sadanand Dhume (@dhume) May 20, 2023
پاکستانی اینکرپرسن طلعت حسین نے سخت زبان استعمال کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں عمران خان کی گفتگو کو ’بھیک مانگنا‘ اور ’شرمناک‘ قرار دیا۔
پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے نے لکھا کہ ’عمران خان خان جھوٹ کی ایک لمبی فہرست میں امریکی کانگرس رکن کو بتاتے ہوئے کہ ان کی حکومت کی معاشی کارکردگی پچھلی 17 سالہ ملکی تاریخ میں سب سے بہترین تھی۔‘