35 طلبہ پر مشتمل سعودی سائنس اور انجینئرنگ ٹیم امریکی شہر ڈیلاس میں ریجنیرون انٹرنیشنل سائنس اور انجینئرنگ فیئر میں شرکت، 23 بڑے اور چار خصوصی انعامات سمیت 27 انعامات جیتنے کے بعد ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ سعودی طلبہ نے گزشتہ سال انٹرنیشنل سائنس اور انجینئرنگ فیئر میں 106 انعامات حاصل کیے تھے جن میں 69 گرینڈ ایوارڈز اور 37 خصوصی ایوارڈز شامل ہیں۔
سعودی ٹیم کے ارکان نے اس سال سعودی اور غیرملکی ٹرینرز سے ٹریننگ حاصل کی جن میں مختلف شعبوں میں ماہرین تعلیم، ماہرین اور ثالث شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ثقافتی ہنر کے مقابلے میں دو لاکھ 47 ہزار سعودی طلبہ کی شرکتNode ID: 748481
-
سعودی طلبہ کی انٹرنیشنل سائنس فیئر میں شرکت کےلیے امریکہ روانگیNode ID: 764361
-
سعودی طلبہ کی سائنس اور انجینیئرنگ ٹیم نے 27 انعامات جیت لیےNode ID: 766236
امریکہ میں 13 سے 19 مئی تک ہونے والے انٹرنیشنل سائنس اور انجینئرنگ ایونٹ میں 70 سے زائد ممالک کے ایک ہزار 800 افراد نے شرکت کی۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ارض وطن پہنچنے پر سعودی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔
خیر مقدم کرنے والوں میں ’موھبہ‘ کے سربراہ فیصل الدویش، فاؤنڈیشن کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امال الھزاع، سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر محمد المقبل اور دیگر شامل تھے۔
سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امال الھزاع نے کہا کہ ’سعودی عرب نے 23 بڑے میڈلز جیت کر پوری دنیا میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ قومی تاریخی کامیابی اعلی قیادت کی سرپرستی، ٹیم کی انتھک جدوجہد، موھبہ اور وزارت تعلیم کے درمیان منفرد سٹراٹیجک شراکت کا نتیجہ ہے‘۔
ڈاکٹر امال الھزاع نے کہا کہ’ ہمارے یہ نوجوان سعودی وژن 2030 کا ستون ہیں۔ یہ بڑے بین الاقوامی اداروں میں مملکت کی نمائندگی کرکے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ خوشحال معیشت، آگے کی طرف دیکھنے والے وطن عزیز کے نوجوان ہیں‘۔
سعودی ٹیم نے بڑے ایوارڈ میں پہلی پوزیشن کے دو انعامات، دوسری پوزیشن کے سات انعامات، تیسری پوزیشن کے سات انعامات اور چوتھی پوزیشن کے سات انعامات جیتے۔
المنتخب السعودي للعلوم والهندسة يصل أرض الوطن بعد حصده 27 جائزة في #آيسف_23، خلال تنافسهم مع أكثر من 1800 طالب من أكثر من 70 دولة حول العالم.https://t.co/xoqAri4qyy#واس_عام pic.twitter.com/8fW930E0Cg
— واس العام (@SPAregions) May 21, 2023