Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی صدر اور وزیر اعظم کو دبئی میں کوپ 28 میں شرکت کی دعوت

امارات اقوام متحدہ کے کلائمنٹ ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے ( فائل فوٹو: روئٹرز)
اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے پیر کو کہا ہے کہ’ امارات نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو اس سال نومبر میں دبئی میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کوپ 28 میں شرکت کی دعوت دی ہے‘۔
عرب نیوز کے مطابق اگر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کانفرنس میں شرکت کرتے ہیں تو یہ بطور وزیراعظم متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اس سال کے شروع میں ان کا دورہ امارات موخر کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات اس سال 30 نومبر سے 12 دسمبر تک دبئی کے ایکسپو سینٹر میں اقوام متحدہ کے کلائمنٹ ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔
اس سے قبل امارات نے شام کے صدر بشار الاسد کو بھی کوپ 28 میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

شیئر: