Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں کشتی پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا، واقعہ کی تحقیقات

فائر فائٹرز نے 45 منٹ کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی سول ڈیفینس نے بر دبئی کی بندرگارہ پر ایک کشتی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی سول ڈیفنس کے ترجمان نے بتایا کہ’ سنیچر کی صبح نو بجے کشتی میں آگ لگنے کی اطلاع ملی جس پر فوری طور پر ٹیمیں روانہ کی گئیں‘۔
اتحاد فائر سٹیشن کی ٹیمیں چھ منٹ کے اندر بر دبئی بندرگاہ پہنچیں۔ بعد ازاں میری ٹائم ریسکیو سینٹر، الکرامہ اور الراس  فائر سٹیشن کی ٹیموں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
ریسکیو اور فائر فائٹرز کی ٹیموں نے 45 منٹ کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا کر کولنگ آپریشن شروع کیا۔
آتشزدگی کے واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہییں ملی۔ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

شیئر: