Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں جمعرات سے کھلے مقامات پر دھوپ میں ڈیوٹی پر پابندی  

پیشہ ورانہ سلامتی اور صحت کے اعلی بین الاقوامی معیار پرعمل کیا جارہا ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے کہا ہے کہ ’جمعرات 15 جون سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک کھلے مقامات پر کارکنان سے کام لینے پر پابندی ہو گی جو15 ستمبرتک جاری رہے گی‘۔
الامارات الیوم کے مطابق امارات کی وزارت نے بیان میں کہا کہ ’دوپہر کے وقت کھلے مقامات پر گرمی میں کارکنان سے کام لینے پر پابندی انسانی بنیاندوں پر لگائی گئی ہے۔ پیشہ ورانہ سلامتی اور صحت کے اعلی بین الاقوامی معیار پرعمل کیا جارہا ہے‘۔ 
وزارت نے بیان میں اس یقین کا اظہار کیا کہ ’عرب امارات کے پرائیویٹ ادارے پابندی نافذ اور اپنے ملازمین کی صحت و سلامتی کا خیال رکھیں گے‘۔ 
وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن کا کہنا ہے کہ’ ملازمین  سے یومیہ 8 گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی نہیں لی جاسکتی۔ اضافی ڈیوٹی کی صورت میں اوور ٹائم دینا ہوگا‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ دوپہر کے وقت ڈیوٹی پر پابندی سے ایسے کام مستثنی ہوں گے جنہیں معطل نہیں کیا جاسکتا تاہم استثنائی حالات کی صورت میں ملازمین کو ٹھنڈا پانی فراہم کرنا، ان کی صحت و سلامتی کا خیال رکھنا اور فرسٹ میڈیکل ایڈ کا بندوبست کرنا ضروری ہوگا‘۔ 

شیئر: