Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 32 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ، 30 افراد کو قید اور بے دخلی کی سزا

ملزمان کو 32 ملین درہم سے زیادہ رقم ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا( فائل فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات میں دبئی کی فوجداری کی عدالت نے منی لانڈرنگ اور دھوکہ دہی کے الزام میں ایک گروہ کو سزا سنائی ہے۔
تیس افراد اور سات ادارے ملوث پائے گئے۔ گروہ  انٹرنیٹ کے ذرییعے دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ میں ملوث تطا۔ 32 ملین درہم سے زیادہ کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ 
الامارات الیوم کے مطابق عدالت نے منی لانڈرنگ میں ملوث تیس افراد کو مجموعی طور پر  96 سال  قید کی سزا سنائی ہے۔ سزا مکمل  کرنے پر بے دخلی کا حکم بھی جاری کردیا گیا۔ 
عدالت نے ملزمان کو 32 ملین درہم سے زیادہ اجتماعی طور پر ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔
الامارات الیوم کے مطابق عدالت نے منی لانڈرنگ میں استعمال ہونے والے لیپ ٹاپ اور موبائل ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔
دھوکہ دہی میں ملوث 7 کمپنیوں کو 7 لاکھ درہم ادا کرنے کا پابند بنایا گیا اور 32 ملین درہم سے زیادہ کی رقم ضبط کرنے کا  فیصلہ دیا۔ 
 30 افراد اور سات کمپنیوں پر مشتمل گروہ نے  دھوکہ بازی سے رقم حاصل کی تھی۔  ملک کے  اندر اور باہرمختلف اداروں، محکموں اور بینکوں کے ملازمین کے ایک لاکھ 18 ہزار فرضی ای میل بنائے تھے۔ انہی ای میل کے متاثرین سے رابطے کیے گئے۔

شیئر: