Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی کمپنیوں کو کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے کی کوششیں

سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں متعدد پالیسی اقدامات کیے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف نے فرانسیسی کمپنیوں کو مملکت کی کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے پیرس میں چیمبر آف کامرس کے صدر دفتر میں اہم کاروباری شخصیات کے ساتھ ایک میٹنگ کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بندر الخریف کا دورۂ فرانس کا مقصد سعودی عرب کی قومی معیشت میں کان کنی اور صنعتی شعبوں کے کردار کو تقویت دینے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔
سعودی وزیر وژن گالف میں شرکت کے لیے پیرس میں ہیں، یہ ایک تاریخی کاروباری تقریب ہے جس میں فرانس اور خلیجی ریاستوں کے درمیان تجارتی شراکت داری کے مواقع کی نمائش کی گئی ہے جو 13 جون سے شروع ہوا تھا۔
یہ ایک نیا پلیٹ فارم ہے جو تجارت، سپورٹس اور توانائی جیسے نجی اور سرکاری شعبوں میں اعلیٰ ترقی کی ممکنہ مارکیٹوں میں کاروباری تعاون کو فروغ دیتا ہے۔
کلیدی اقتصادی کھلاڑیوں، حکومتی وزرا اور چھوٹے کاروباری منتظمین کو دو روزہ ایونٹ میں سٹارٹ اپس اور سینئیر ایگزیکٹوز کے نمائندوں سے ملنے اور خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع ملے گا۔
قدرتی وسائل سے مالا مال سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں کان کنی کے شعبے کو نجی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش بنانے کے لیے متعدد پالیسی اقدامات کیے ہیں۔
مملکت کا سٹریٹجک محل وقوع اور مضبوط انفراسٹرکچر بھی کمپنیوں کو اپنی عالمی سپلائی چین کو مضبوط کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت صنعت نے مارچ میں کان کنی کے 27 نئے لائسنس جاری کیے تھے جن کی مجموعی دو ہزار 314 ہے۔
مملکت کان کنی کے شعبے کو قومی حکمت عملی کے تیسرے ستون میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اس کوشش میں پانچ ہزار 300 سائٹس پر اس کے قدرتی وسائل کو تلاش کرنا شامل ہے جس کی قیمت پانچ ٹریلین ریال ہے۔
مملکت میں 35 مخصوص ارضیاتی فارمیشنز بھی ہیں جنہیں معدنی پٹی کہا جاتا ہے میں وافر ذخائر ہیں۔
سعودی وزیر کا دورۂ فرانس صنعتی اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو راغب کرنے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔
یہ فرانسیسی اور یورپی منڈیوں تک سعودی غیر تیل کی برآمدات تک رسائی بڑھانے کے لیے مملکت کی کوششوں کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

شیئر: