Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل ڈویلپر لیڈر اور انسان دوست شخصیت مونا ابو سلیمان  

مونا ابو سلیمان عرب ٹی وی چینل پر خواتین شو کی میزبان رہی ہیں۔ عرب نیوز
مونا ابو سلیمان انسان دوست اور بین الاقوامی ترقی کی رہنما سعودی کاروباری خاتون ہیں جن کے پاس 25 سال پر محیط مختلف میدانوں میں کام کا تجربہ ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 2020 سے مونا ابو سلیمان نے Gucci’s گلوبل ایکویٹی بورڈ  میں شمولیت اختیار کی جہاں وہ  سی ای او کی مشیر ہیں۔
2018 میں انہوں نے نیوزی لینڈ اور بحرین میں قائم عربک ڈیجیٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی مشترکہ بنیاد رکھی اور 2022 تک اہم سرمایہ کار کے طور پر انہوں نے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کو ترجمہ کرنے اور تعلیمی عربی مواد کی اشاعت میں مؤثر نفاذ اور تقسیم میں سہولت فراہم کی۔
مونا ابو سلیمان نے ورجینیا امریکہ کی جارج میسن یونیورسٹی سے بیچلر اور ماسٹر کی ڈگریاں حاصل کی ہیں اور اس کے علاوہ ورلڈ اکنامک فورم اور ییل یونیورسٹی کی فیلو شپ بھی ان کے پاس ہے۔
مونا ابو سلیمان نے 2017 میں ایک فون ایپلی کیشن کا آغاز کیا جس کا مقصد عرب سوشل میڈیا  کے ذریعے سی ایس آر میں تعاون کرنا ہے۔
اس سے پہلے انہوں نے میدن لیب کی  بنیاد رکھی جس کا مقصد تکنیکی ماہرین کی عالمی ٹیم کی مدد کرنا تھا جو کہ مختلف زبانوں کی کمیونٹیز کے درمیان خیالات کو ملانے کے لیے انٹرنیٹ پر معنی تخلیق کرنے اور شیئر کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ٹولز بہتر بناتا تھا۔
وہ 2017 سے 2019 تک سعودی عرب کی مسک فاؤنڈیشن میں بھی مشیر رہی ہیں جہاں انہوں نے نوجوانوں میں سیکھنے اور قیادت کو فروغ دینے کے لیے وقف ایک غیر منافع بخش فاؤنڈیشن کی تنظیم نو میں مدد کی۔

وہ 2011 تک ایک  خیراتی اور انسان دوست تنظیم میں سیکریٹری جنرل رہیں۔ فوٹو عرب نیوز

مونا ابو سلیمان نے 2018 تک مشہور عرب چینل ایم بی سی ٹی وی پر خواتین کی زیر قیادت راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن شو 'کلام نعیم'  کا آغاز کیا اور اس کی میزبان رہیں۔
وہ 2011 تک ایک  خیراتی اور انسان دوست تنظیم (الولید الانسانیہ )میں سیکریٹری جنرل تھیں جو خیراتی کاموں کی نگرانی کرتی تھیں اور تمام سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت کا انتظام کرتی تھیں۔
اس عہدے پر مونا ابو سلیمان نے اقتصادی ترقی، خواتین کی بااختیار بنانے، بین المذاہب مکالمے اور قدرتی آفات سے متعلق امداد پر کام کیا۔
 

شیئر: