سوڈان سے عازمین حج کا پہلا قافلہ جدہ بندر گاہ پہنچ گیا
’سوڈانی عازمین حج کو بسوں کے ذریعہ مدینہ منورہ پہنچا دیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ کے اسلامی بندر گاہ پر بحری راستے سے آنے والا عازمین حج کا پہلا قافلہ پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بحری راستے سے آنے والاقافلہ سوڈان سے جدہ پہنچا ہے۔
بندر گاہ پر عازمین حج کا ستقبال جنوب ایشیا حج ادارے کے اہلکاروں نے کیا ہے۔
عازمین حج کا استقبال زمزم اور میٹھائی سے کیا گیا نیز انہیں پھول اور مختلف تحائف پیش کئے گئے۔
ادارے کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’بحری راستے سے آنے والے عازمین کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جارہی ہے‘۔
’سعودی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تمام عازمین کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سوڈانی عازمین حج کو بسوں کے ذریعہ مدینہ منورہ پہنچایا گیا ہے‘۔