Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل: درخواستوں کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل

کیس کی سماعت کل جمعرات دن 11 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے نو رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج قاضی فائز عیسٰی بھی طویل عرصے بعد کسی بینچ کا حصہ ہیں۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ کل درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس مظاہر علی نقوی  بھی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔
کیس کی سماعت کل جمعرات دن 11 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔
 گذشتہ روز سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے ملٹری کورٹس کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم عمران خان، اعتزاز احسن اور کرامت علی اور دیگر نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
اس کے علاوہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال سے سینیئر وکلا اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ نے ملاقات کی تھی۔
وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے ملاقات میں کیسز جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے ہمارے کیس جلد سماعت کے لیے مقرر ہوں گے۔ ہم نے کیس جلد سماعت کی درخواست بھی دائر کی ہے۔

شیئر: