Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائری نوجوان کی مہم جوئی، 1960 ماڈل کی گاڑی میں سفرِ حج

الجزائری نوجوان سات ممالک سے ہوتا ہوا 17 دنوں میں مدینہ پہنچا۔ (فوٹو، ٹوئٹر)
الجزائرسے ایک نوجوان اپنی پرانی گاڑی میں حج کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچ گیا ہے۔ ان کو مملکت پہنچنے میں 17 دن لگے۔
العربیہ نیوز کے مطابق الجزائر کے مشرقی صوبے خنشلہ  کے رہائشی شعبان نے 1960 ماڈل کی پرانی گاڑی پر حج کی ادائیگی کے لیے یکم جون 2023  کو سفر کا آغاز کیا تھا۔
الجزائر میں سوشل میڈیا پر نوجوان کی اس پُرخطرمہم پر اسے خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
نوجوان کے ایک جاننے والے کا کہنا تھا کہ ’شعبان نے ابتدا میں مصر کا روٹ اختیار کیا تھا مگر وہاں سے سفر کی سہولت میسر نہ آنے پر اس نے لمبا راستہ اختیار کیا اورتیونس، لیبیا، ترکیہ، لبنان، شام، اردن سے مدینہ منورہ بعدازاں مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔‘
سوشل میڈیا پرالجزائری نوجوان کے اس سفر پر لوگوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1960 ماڈل کی پرانی کار جو درست طریقے سے چلتی بھی نہیں میں اتنا لمبا سفر واقعی ایک پُرخطر مہم سے کم نہیں۔
فیس بک پر ایک شخص نے اس حوالے سے اپنے کمنٹس میں کہا ’یہ مہم حقیقت سے زیادہ تصوراتی ہے‘۔
بیشتر لوگوں نے الجزائری نوجوان کی اس مہم پر ہمت افزائی کرتے ہوئے ان کے لیے مقبول حج کی دعا کی۔
 

شیئر: