انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی سنیچر کو مصر کے دو روزہ سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق 1997 کے بعد یہ کسی انڈین وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے۔
انڈین وزیر اعظم نریندرمودی قاہرہ پہنچے تو مصری وزیر اعظم مصطفی مدبولی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ انہیں گارڈر آف آنر پیش کیا گیا اور قومی ترانے بجائے گئے۔
نریندر مودی نے ٹویٹ میں خیر مقدم کرنے پر مصری وزیر اعظم کا شکریہ اداکیا۔
مودی نے اس امید کا اظہار کیا کہ’ انڈیا اور مصر کے درمیان تعلقات پروان چڑھیں جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو پہنچے‘۔
Landed in Cairo. I am confident this visit will strengthen India’s ties with Egypt. I look forward to talks with President Abdel Fattah El-Sisi and attending other programmes. pic.twitter.com/a4j0Ylzc3i
— Narendra Modi (@narendramodi) June 24, 2023