Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامیاب حج سیزن پر شاہ سلمان اور ولی عہد کو بحرینی قیادت کی مبارکباد

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے کامیاب حج سیزن پر مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔
عاجل، سبق اور اخبار 24 کے مطابق بحرینی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’اس سال حج 1444ھ نہایت شاندار انتظامات اور خدمات کے اعلی معیار کے باعث کامیاب رہا جس پر خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان مبارکباد کے مستحق ہیں‘۔
شاہ بحرین نے کہا کہ خادم حرمین شریفین کی عظیم کوششوں اور زائرین حرم کی خدمت کے جذبے کے پیش نظر حج سیزن کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
دوسری جانب بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے بھی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد کے الگ الگ پیغامات ارسال کیے  ہیں۔ دونوں پیغامات حج سیزن کی شاندار کامیابی سے متعلق تھے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: