Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اب دوبارہ حج پر آنے کی خواہش ہے‘

حج کے دوران اپنے بچوں اور دوست احباب کے لیے مختلف  تحائف خریدے ہیں (فوٹو: اخبار24) 
اس سال حج کرنے والے عراقی حجاج نے اسلام کے پانچویں رکن کی ادائیگی کا موقع ملنے پر کہا کہ سفرحج کی یادیں زندگی بھر ساتھ رہیں گی۔ 
اخبار 24 سے گفتگو کرتے ہوئے 70 سالہ عراقی  کاظم ھادی نے بتایا کہ’وہ طویل عرصے سے حج کی آرزو کررہے تھے۔ حالیہ پانچ برسوں کے دوران حج کا ارادہ کیا لیکن تمام تر خواہش کے باوجود وہ حج پر نہیں آسکے‘۔ ’گزشتہ دو برسوں کے دوران حج کی درخواستیں دیں لیکن کرونا وبا کے باعث ممکن نہیں ہوسکا۔ اس سال اس کا نصیب جاگا۔ یہ میری زندگی کا بہترین سال ہے‘۔ 
شاکر محمود رشید نے کاظم ھادی نے کہا کہ ’میری آرزو ہے کہ ایک بار پھر مجھے حج کا موقع ملے تاکہ آئندہ کا تجربہ ہر لحاظ سے یادگار بنے‘۔
’چار برس سے حج کے لیے درخواستیں دے رہا تھا۔ اس سال منظوری آئی تو دل خوش ہوگیا‘۔ 
عاقی خاتون قندیلہ السعیدی نے کہا کہ ’حج کا خواب طویل عرصے سے دیکھ رہی تھی، اب دوبارہ  حج پر آنے کی خواہش ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ ’میرا تعلق عراق کے شہر ذی قار سے ہے۔ حج کے دوران اپنے بچوں، رشتہ داروں اور دوست احباب کے لیے مختلف  تحائف خریدے ہیں‘۔ 
بیس سال قبل بینائی کی نعمت سے محروم ہوجانے والی مصری خاتون کوثر نے بھی اس سال فریضہ کی ادائیگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ 
مصری خاتون کا کہنا ہے کہ’ وہ پہلی مرتبہ حج پر آئی ہیں۔ بڑا خواب تھا پورا ہوگیا‘۔
انپوں نے حج سیزن میں عازمین کو سہولتوں کی فراہمی پر سعودی حکومت کے اقدامات کی ستائش کی۔

شیئر: