Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی دعوت پر آنے والے حجاج کے پہلے گروپ کی مدینہ منورہ آمد

پروگرام کے تحت 92 ممالک کے عازمین کی میزبانی کی گئی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
 اس سال چار ہزار951 عازمین جو ’ضیوف خادم الحرمین الشریفین‘ پروگرام کا حصہ ہیں نے مناسک حج کی ادائیگی مکمل کرلی۔
ایس پی اے کے مطابق’ضیوف خادم الحرمین الشریفین‘ پروگرام میں شامل حجاج کا پہلا گروپ سنیچر کو مدینہ منورہ پہنچا ہے۔
92 ممالک سے تعلق رکھنے والے شاہی مہمان  اب شیڈول کے مطابق مسجد نبوی کی زیارت اور مدینہ منورہ میں مذہبی اور ثقافتی مقامات کا دورہ کریں گے۔
مہمانوں نے مملکت میں قیام کے دوران غیر معمولی خدمات اور توجہ دینے پر پروگرام کے منتظمین اور سعودی حکومت کے بے مثال تعاون اور مہمان نوازی کےلیے ان کا شکریہ ادا کا ہے۔

پروگرام  کی نگرانی ہر سال مملکت میں وزارت اسلامی امور کرتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

 خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے پروگرام کے تحت 92 ممالک کے عازمین کی میزبانی کی ہے جس میں ایک ہزار فلسطینی شامل ہیں۔
آپریشن ’فیصلہ کن طوفان‘ میں شہید والے سعودی اور یمنیوں کے خاندان کے دو ہزار افراد کو حج کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
شام سے تعلق رکھنے والے 280 حجاج کے ساتھ عرب لیگ کی تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم کے 130 سکالرز بھی شامل ہیں۔
اس پروگرام  کی نگرانی ہر سال مملکت میں وزارت اسلامی امور کرتی ہے۔
 اس سال تک اس پروگرام کے تحت اب تک 62 ہزار 338 افراد کو سعودی عرب کے اخراجات کو حج کرایا جا چکا ہے۔

شیئر: