Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کی رخصتی، قومی کرکٹ ٹیم کی شرکت

سابق کرکٹرز معین خان، ارشد خان، محمد اکرم اور وقار یونس بھی تقریب میں نظر آئے۔  (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔
جمعے کو شاہد آفریدی کی بیٹی اقصیٰ شاہد کی شادی ناصر نصیر سے کراچی میں ہوئی۔
اقصیٰ اور نصیر کا نکاح دسمبر 2022 میں ہوا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال اور اعظم خان شریک ہوئے۔
سابق کرکٹرز معین خان، ارشد خان، محمد اکرم اور وقار یونس بھی تقریب میں نظر آئے۔  

شیئر: