سبق نیوز کے مطابق ریجنل بلدیہ کی ٹیم نے جدہ کے شمالی علاقے الحرازات میں ایک مکان پرچھاپہ مارا جہاں مٹھائی تیار کرنے کے لیے غیرقانونی کارخانہ قائم کیا گیا تھا۔
غیرملکیوں کی جانب سے قائم کیے گئے حلوائی کے کارخانے میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مٹھائی تیار کی جاتی تھی جبکہ مٹھائی کی تیاری کےلیے جوخام مال استعمال کیاجاتا تھا وہ بھی زائدالمیعاد اورانسانی استعمال کےقابل نہیں تھا۔
بلدیہ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے غیرقانونی کارخانے کو سیل کرکے وہاں سے برآمد ہونے والی تیار شدہ مٹھائیوں کو تلف کردیا جبکہ ان افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی جنہوں نے کارخانہ قائم کیا تھا۔
واضح رہےحلوائی کے کارخانے میں انتہائی غیرمعیاری انداز میں ایشیائی مٹھائیاں تیار کی جاتی تھیں جن کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں پرقطعی طورپرعمل نہیں کیاجاتاتھا۔