Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب مکمل، جدہ سے روانہ

ڈپٹی گورنرمکہ ریجن شہزادہ بدربن سلطان نے انہیں رخصت کیا(فوٹو، ایس پی اے)
جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد جدہ سے جاپان روانہ ہو گئے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جاپانی وزیراعظم سرکاری دورے پراتوار کو جدہ پہنچےتھے۔ وزیراعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پران کے اعزاز میں سرکاری استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔
سرکاری دورے کے اختتام پرجاپانی وزیر اعظم فومیوکیشیدا پیرکی صبح جدہ سے روانہ ہو گئے۔ جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ کے رائل ٹرمنل سے انہیں رخصت کیا گیا۔

 رائل ٹرمنل پروزیرسرمایہ کاری اوردیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے(فوٹو، ایس پی اے)

اس موقع پرانہیں ڈپٹی گورنر مکہ مکرمہ ریجن شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز ، وزیر سرمایہ کاری انجینئرخالد الفالح ، میئرجدہ صالح بن علی الترکی ، جاپان میں سعودی عرب کے سفیر نایف الفھادی اورسعودی عرب میں جاپان کے سفیر فومیو ایوائی کے علاوہ رائل پروٹوکول کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔

شیئر: