Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی پاسپورٹ رینکنگ: پاکستان کی 100 ویں اور امارات کی 12 ویں پوزیشن

انڈیکس کے مطابق 103 ممالک میں پاکستانی پاسپورٹ 100 ویں نمبر پر ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ جاری کرنے والے ادارے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کا شمار دنیا کے چار کمزور ترین پاسپورٹس میں ہوتا ہے۔
انڈیکس کے مطابق 103 ممالک میں پاکستانی پاسپورٹ 100 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ جن کمزور پاسپورٹ والے ممالک کی رینکنگ جاری کی گئی ہے ان میں افغانستان، شام، عراق اور یمن شامل ہیں، جبکہ انڈیا کا 80 واں نمبر ہے۔
دوسری طرف خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کا پاسپورٹ عرب دنیا میں سب سے طاقتور مانا گیا ہے۔
عرب دنیا میں متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ 12 ویں نمبر پر ہے۔ امارات کے پاسپورٹ پر 227 میں سے 179 ممالک کا ویزے کے بغیر سفر کیا جا سکتا ہے۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کے چیئرمین ڈاکٹر کرسٹین ایچ کیلین نے بتایا کہ ’یو اے ای نے 2013 سے اب تک 107 ویزا فری ممالک کو اپنی فہرست میں شامل کیا ہے اور 10 برس میں 56  ویں سے 12 ویں پوزیشن پر پہنچا ہے۔‘
خلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک میں قطر 52ویں، کویت 54ویں، بحرین 59ویں، عمان 60ویں اور سعودی عرب 61ویں پوزیشن پر ہے۔
اگر دنیا کے پانچ سرفہرست ممالک کو دیکھا جائے تو ان میں سنگاپور، جرمنی، آسٹریا، ڈنمارک اور بیلجیئم بالترتیب پہلی، دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

شیئر: