Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی اور جاپان آزاد تجارت معاہدے کے لیے مذاکرات کریں گے

جاپان اور جی سی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس پر بھی اتفاق ہوا ہے( فوٹو: الاقتصادیہ)
خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے کہا ہے کہ’ آئندہ مرحلے کے دوران جاپان اور جی سی سی ممالک کے وزرائے خارجہ مشترکہ اجلاس کریں گے‘۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے اتوار کو جدہ میں جاپانی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔
جاسم البدیوی نے کہا کہ’ فریقین ایک طرف اسٹراٹیجک مکالمے کو فروغ دیں گے اور دوسری جانب کثیر جہتی تعاون بڑھائیں گے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ وزرائے خارجہ کے مشترکہ اجلاس پر اتفاق اس بات کی علامت ہے کہ جی سی سی اور جاپان کے تعلقات مستحکم ہیں اور وہ دوطرفہ تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتے ہیں‘۔ 
انہوں نے  زور دے کر کہا کہ ’جاپانی، خلیجی تعلقات منفرد ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ منفرد اقتصادی شراکت قائم کیے ہوئے ہیں اور کئی شعبوں میں مشترکہ تعاون کا پالیسی پر گامزن ہیں‘۔ 
جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ’ جاپان علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر جو اہم اور بڑا کردار ادا کررہا ہے وہ قابل تعریف ہے‘۔ 
علاوہ ازیں جی سی سی اور جاپان نے آزاد تجارت معاہدے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جاسم البدیوی نے کہا کہ فریقین کے درمیان  آزاد تجارت معاہدے پر مذاکرات کی بحالی آزاد تجارت کے معاہدوں پر کے حوالے سے جی سی سی کے عزائم کا حصہ  ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ جاپان اور جی سی سی کے تعلقات سٹراٹیجک اور اہم ہیں۔ ہر شعبے کا احاطہ کیے ہوئے ہیں۔
فریقین تجارتی لین دین، توانائی کے شعبے میں تعاون اور سیاسی یکجہتی قائم کیے ہوئے ہیں۔ جاپان 76.7 ارب ڈالر کی مالیت سے خلیجی ممالک کی برآمدات کا چوتھا بڑا پارٹنر ہے۔
جاپان، خلیجی ممالک کی درآمدات کے حوالے سے جن کا حجم 22 ارب ڈالر کا ہے چوتے نمبر پر ہے۔ 

شیئر: