Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے تیونس کے لیے 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ

عالمی مالیاتی فنڈ سے قرضہ مذاکرات میں تعطل پر امداد پیش کی گئی ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب نے تیونس کو آسان شرائط پر 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ دے دیا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے قرضہ جاری کرنے کی ہدایت دی تھی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ قرضہ مذاکرات میں تعطل پیدا ہوگیا تھا۔
تیونس کے صدر قیس سعید نے سبسڈی میں کمی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا بجٹ  گھٹانے سے متعلق عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط مسترد کردی تھیں۔ تیونس نے 1.9 ارب ڈالر کا قرض طلب کیاتھا۔
سعودی عرب نے تیونس کے ساتھ قرضے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ جانے کی وجہ سے اسے 50 کروڑ ڈالر کا قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: