Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک

اندرون ملک پناہ گزینوں کی میزبانی پر18.57 ارب ڈالر خرچ کیے گئے (فوٹو: سبق)
سعودی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے  بڑے ممالک میں سے ایک ہے‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق شاہ سلمان مرکز  نے بیان میں کہا کہ ’اندرون ملک پناہ گزینوں کی میزبانی پر18.57 ارب ڈالر خرچ کیے گئے۔ علاج اور تعلیم کی مفت سہولت ہے۔ سرکاری سکولوں میں تعلیم اور سرکاری اداروں میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں‘۔ 
شاہ سلمان مرکز کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب میں پناہ گزینوں کی شرح مملکت کی کل آبادی کا 5.5 فیصد ہے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’2011 سے 2023 تک یمن، شام اور روہنگیا کے پناہ گزینوں پر 18 ارب 57 کروڑ 75 لاکھ 14 ہزار 133 ڈالر خرچ کیے گئے ہیں‘۔ 
شاہ سلمان مرکز کا کہنا ہے کہ یمنی پناہ گزینوں پر دس ارب 44 کروڑ 44 لاکھ 68 ہزار 449 ڈالر، شامیوں پر 5 ارب 87 کروڑ 91 لاکھ 44 ہزار 198 ڈالر، روہنگیوں پر 2 ارب 25 کروڑ 39 لاکھ ایک ہزار 486 ڈالر خرچ کیے گئے۔

شیئر: