Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں کنگ عبداللہ فرینڈ شپ فلوٹنگ ہسپتال نے کام شروع کردیا

بنگلہ دیش کے متاثرہ علاقوں میں 10 موبائل کلینکس چلائے جائیں گے (فوٹو: ایس پی اے)
 کنگ عبداللہ فاؤنڈیشن پروگرام نے بنگلہ دیش میں فلوٹنگ میڈیکل کلینکس سے صحت خدمات کا آغاز کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب نے بنگلہ دیش میں نادار خاندانوں اور ضرورت مند افراد کو صحت خدامت کی فراہمی کے لیے ’کنگ عبداللہ فرینڈ شپ فلوٹنگ ہسپتال ون‘ بھیجا ہے۔ 
 کنگ عبداللہ فاؤنڈیشن پروگرام کے تحت بنگلہ دیش کے متاثرہ علاقوں میں 10 موبائل کلینکس چلائے جائیں گے۔ مریضوں کا طبی معائنہ ہوگا۔ زخمیوں کی طبی امداد، مختلف میڈیکل ٹیسٹ اور ایکسرے کی سہولتیں میسر ہوں گی۔ 
بنگلہ دیشی طبی عملے کو ٹریننگ کورس بھی کرائے جائیں گے تاکہ وہ بنگلہ دیش میں دس لاکھ سے زیادہ نادار افراد کو صحت خدمات فراہم کرسکیں۔ 
سعودی عرب 75 موبائل میڈیکل کلینکس کے ذریعے سات ایشیائی ممالک  کے دیہی علاقوں میں صحت خدمات فراہم کررہا ہے۔ 
کنگ عبداللہ فاؤنڈیشن مختلف مقامات پر موبائل کلینکس  قائم کررہا ہے۔ اس بات کا اہتمام کیا جارہا ہے کہ وہ شمسی توانائی سے کام کریں۔ دواوں اور طبی سامان کی لاگت بھی فاؤنڈیشن کی جانب سے برداشت کی جارہی ہے۔ 50 لاکھ سے زیادہ افراد کو ایشیائی ملکوں میں صحت خدمات مہیا ہوں گی۔ 
یاد رہے کہ کنگ عبداللہ انٹرنیشنل فاؤنڈیشن شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے اپنے عہد میں قائم کی تھی۔  یہ دنیا بھر میں انسانی خدمات انجام دے رہی ہے۔
یہ فائونڈیشن متعدد ممالک میں انسانیت نواز منصوبوں کی نگراں ہے۔ پاکستان، انڈونیشیا، بنگلہ دیش اور افغانستان سمیت پندرہ سے زیادہ ملکوں میں فلاحی کام کررہی ہے۔

شیئر: