Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عمرہ کی خصوصیات‘ دستاویزی فلم کا اردو سمیت پانچ زبانوں میں ترجمہ

اردو، انگلش، فارسی، فرانسیسی اورملاوی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے(فوٹو: سبق)
سبق نیوز کے مطابق دستاویزی و معلوماتی فلم کا اردو، انگلش، فارسی، فرانسیسی اورملاوی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ فلم کے ذریعے عمرہ زائرین کی آسان طریقے سے عمرہ کے شرعی مسائل اوردیگر اہم امور کی جانب رہنمائی کی جائے گی۔ 
امورابلاغ عامہ کے معاون سیکریٹری سلطان بن سعود المسعودی نے بتایا کہ’ فلم کی تیاری کے حوالے سے تمام امور کی نگرانی شرعی امور کی کمیٹی نے کی ہے جس میں اسکرپٹ سےعمرہ کے حوالے سے شرعی مسائل شامل ہیں‘۔ 

حرمین شریفین کے نگران اعلی ڈاکٹر السدیس نے خصوصی ہدایات جاری کی تھیں (فوٹو: سبق)

امورابلاغ عامہ کے معاون سیکریٹری نے کہا کہ ’عمرہ سیزن کے آغاز کے موقع پرفلم کا پانچ زبانوں میں ترجمہ کرنے کے بعد اسے پیش کیا جارہا ہے‘۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ’فلم کی تیاری اورمختلف زبانوں میں ترجمہ کے حوالے سے حرمین شریفین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر السدیس نے خصوصی ہدایات جاری کی تھیں‘۔ 
’ترجمہ کے لیے ادارہ امورحرمین کے شعبہ ترجمہ اور فلاحی تنظیم ’اکرام عابری السبیل ‘ کے تعاون سے کیا گیا ہے‘۔

شیئر: