Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، باجوڑ دھماکے پر اظہار افسوس

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی  نے پیر کو جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے باجوڑ دھماکے پر مولانا فضل الرحمٰن سے تعزیت کی۔ 
 جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باجوڑ دھماکے میں جان سے جانے والوں کے بلند درجات، مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔
ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عطاء الرحمان، وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی بھی موجود تھے۔

شیئر: