متحدہ عرب امارات میں زہرخورانی کے واقعات ریکارڈ پر آنے کے بعد ابوظبی کےایک ریستوران کو سیل کیا گیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی کا ’بوابہ الراحہ‘ ریستوران صحت عامہ کے قوانین کی خلاف ورزی پر بند کیا گیا۔ زہر خورانی کے کئی واقعات ریکارڈ پر آئے تھے۔
مرغی کا گوشت نامناسب ٹمپریچر پر ذخیرہ کیے جانے کے باعث خاص قسم کا بیکٹریا اس سے بنائی جانے والی خوراک میں شامل ہوگیا تھا جس سے لوگ زہر خورانی کا شکار ہوئے۔
ابوظبی کی ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اصلاح حال اور مطلوبہ تقاضے مکمل کرنے تک ریستوران سیل رہے گا۔