سعودی عرب سنیچر 5 اگست کو جدہ میں یوکرین بحران پر مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر اور متعدد ممالک کے نمائندے یوکرین بحران کا حل تلاش کرنے کے لیے جدہ میں جمع ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
شیخ محمد بن زاید کی روسی صدر سے ملاقات، یوکرینی بحران پر گفتگوNode ID: 708291
یہ اجلاس سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے انسانیت نواز اقدامات اور مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔
سعودی ولی عہد یوکرین بحران کے آغاز سے روس اور یوکرین کے قائدین سے رابطے میں ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے دوونوں ملکوں کے رہنماؤں سے رابطے کرکے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ ’سعودی عرب پائیدار حل تک رسائل کے لیے امن مشن کے لیے تیار ہے۔‘
’سعودی عرب چاہتا ہے کہ یوکرین بحران کے اثرات کم کرنے اور اس سے پیدا ہونے والے انسانی مصائب کا بوجھ کم کرنے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں اور اقدامات کا ساتھ دیا جائے۔‘
ایس پی اے کے مطابق سعودی حکومت چاہتی ہے کہ جدہ اجلاس یوکرین بحران کے حل کی تمام طریقوں تک رسائی میں معاون بنے۔
عالمی سطح پر بات چیت، یکجہتی اور خیالات کے تبادلے کے ذریعے مکالمے کے فروغ میں حصہ ڈالے۔
سیاسی اور سفارتی ذرائع استعمال کرکے یوکرین بحران کا حل نکالا جائے تاکہ عالمی امن و سلامتی مستحکم ہو اور دنیا یوکرین بحران کے اقتصادی و سلامتی و انسانی مسائل سے محفوظ ہوسکے۔
اس سے قبل الشرق الاوسط نے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ سعودی عرب پانچ اور چھ اگست کو یوکرینی بحران پر مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔
جدہ مذاکرات قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر ہوں گے جو جون میں کوپن ہیگن میں ہونے والے سربراہی اجلاس کا تسلسل ہیں۔
Tomorrow in Jeddah – in Saudi Arabia – a meeting of advisors to heads of state and representatives of the Ministry of Foreign Affairs regarding the Peace Formula will begin. Many countries will be represented, different continents, including the countries of the Global South. It… pic.twitter.com/FJrXwd6Ed0
— Володимир Зеленський (@ZelenskyyUa) August 4, 2023