Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں پک اپ اور ٹرک کی ٹکر، دو ہلاک، دو زخمی 

جمعے کی صبح کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو حادثے کی اطلاع ملی تھی (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی جانے والی شیخ محمد بن زاید سٹریٹ پر پک اپ اور ٹرک میں ٹکر سے دو افراد ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی میں محکمہ ٹریفک کے قائم مقام ڈائریکٹر بریگیڈیئر جمعہ سالم بن سویدان نے بتایا کہ ’جمعے کی صبح کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو حادثے کی اطلاع ملی تھی‘۔
’ ابتدائی اطلاعات کے حوالے سے بتایا کہ دونوں گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنا حادثے کا سبب ہے‘۔ 
بریگیڈیئر جمعہ سویدان نے کہا کہ ’حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں نے حادثے کے اسباب جاننے کے لیے تمام ضروری شواہد جمع کیے‘۔
ٹریفک فورس نے حادثے کے بعد  ٹریفک کلیئر کیا۔ زخمیوں کا ھسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔  

شیئر: