Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمباکو مصنوعات کے کاروباری پرمٹ کی فیس پانچ ہزار سے ایک لاکھ  ریال تک

ہر زمرے میں پرمٹ کے اجرا یا توسیع کی فیس الگ الگ مقرر ہے۔ (فوٹو: عکاظ)
سعودی وزارت و بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے کہا ہے کہ تمباکو مصنوعات کے کاروبار کی فیس پانچ ہزار سے ایک لاکھ  ریال تک ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور کا کہنا ہے کہ ’شہروں کے اندر اور باہر تمباکو مصنوعات کے کاروباری پرمٹ کے اجرا یا توسیع پر سالانہ فیس مقرر ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’اس حوالے سے سعودی عرب کے علاقوں کو پانچ بنیادی زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر زمرے میں پرمٹ کے اجرا یا توسیع کی فیس الگ ہے۔‘
وزارت  نے بیان میں کہا کہ ’فائیو سٹار سیاحتی اداروں کے ریستورانوں یا قہوہ خانوں سے پرمٹ کے اجرا یا توسیع پر ایک لاکھ ریال فیس وصول کی جائے گی۔ یہ اول درجے کے زمرے میں شمار ہوں گے۔‘ 
 دوسرے زمرے میں شامل اداروں سے پرمٹ کے اجرا یا توسیع پر 60 ہزار، تیسرے زمرے سے 40 ہزار، چوتھے زمرے  سے 20 ہزار اور پانچویں زمرے سے 10 ہزار ریال فیس وصول کی جائے  گی۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ ’فور سٹار سیاحتی اداروں کے ریستورانوں یا قہوہ خانوں سے بھی پرمٹ کے اجرا یا تجدید پر فیس پانچ زمروں کی بنیاد پر وصول کی جائے گی تاہم اس سے فور سٹار سیاحتی اداروں کے خیمے مستثنی ہوں گے۔‘
’فور سٹار سیاحتی اداروں کے ماتحت اول درجے کے قہوہ خانوں اور ریستورانوں سے پرمٹ فیس پچاس ہزار ریال، دوسرے زمرے سے تیس ہزار، تیسرے زمرے سے بیس ہزار، چوتھے زمرے  سے دس ہزار اور پانچویں زمرے سے پانچ ہزار ریال فیس وصول کی جائے  گی۔‘

شیئر: