Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایروسپیس انٹرپرائز 64 بوئنگ 737 میکس طیارے حاصل کرے گا

طیاروں کی ڈیلیوری 2023 سے 2026 کے درمیان ہو گی۔ (فوٹو: دبئی ایروسپیس انٹرپرائز)
ایوی ایشن سروسز فرم دبئی ایروسپیس انٹرپرائز نے اعلان کیا ہے کہ اس سے وابستہ ایک ادارے نے چائنہ ایئرکرافٹ لیزنگ گروپ ہولڈنگز لمیٹڈ کی ملکیتی ایک ادارے کے ساتھ 64 بوئنگ 737 میکس طیارے حاصل کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پیر کو فرم دبئی ایروسپیس انٹرپرائز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس معاہدے کے تحت بوئنگ کے 8-737، 9-737 اور 10-737 ماڈل کے طیارے حاصل کیے جائیں گے، ان کی ڈیلیوری 2023 سے 2026 کے درمیان ہو گی۔
کمپنی کی جانب سے اس معاہدے کی مالیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔
تاہم کمپنی نے کہا کہ میکس 737 ہوائی جہاز کے ماڈلز چھوٹے طیاروں کی مارکیٹ میں بہتر کارکردگی، ماحولیاتی کارکردگی اور مسافروں کو آرام فراہم کرتے ہیں۔۔
دبئی ایروسپیس انٹرپرائز کو توقع ہے کہ لین دین 2023 کی تیسری سہ ماہی میں مکمل ہو جائے گا، اور اس کے سرمائے کی مناسبیت، لیکویڈیٹی، اور فنڈنگ کے تناسب پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
پریس ریلیز کے مطابق بوئنگ میکس 737 جس میں ای ایف ایم انٹرنیشنل LEAP-1B-انجن ہے، ایندھن کے استعمال اور اخراج کو ان ہوائی جہازوں کے مقابلے میں 20 فیصد تک کم کرتا ہے، جو ان کی جگہ بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔ جبکہ 10-737 سب سے بڑا ماڈل ہے اور یہ 3300 میل تک پرواز کر سکتا ہے اور اس میں 230 مسافر سفر کر سکتے ہیں۔

شیئر: