مدینہ کے قابل دید مقامات پر 12 زبانوں میں ٹورسٹ گائیڈ پروگرام
زیر تربیت ٹورسٹ گائیڈز کو مدینہ منورہ سے متعلق تمام معلومات دی جائے گی۔ (فوٹو مال)
امیر مقرن یونیورسٹی نے مدینہ کے قابل دید مقامات سے متعلق 12 زبانوں میں ٹورسٹ پروگرام جاری کر دیا۔
مال ویب سائٹ کے مطابق پروگرام کا مقصد سیاحوں اور زائرین کو مدینہ کے سفر کو یادگار اور پرلطف بنانا ہے۔ اس کی بدولت نوجوان ٹورسٹ گائیڈ کی حیثیت سے بھرپور معلومات حاصل کرسکیں گے اور سیاحوں کے استقبال کے لیے ضروری مہارتیں سیکھ سکیں گے۔
زیر تربیت ٹورسٹ گائیڈز کو مدینہ کے قابل دید مقامات کے حوالے سے تمام نظریاتی اور زمینی معلومات ہوں گی۔
ٹورسٹ گائیڈ پروگرام طلبہ اور تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والوں کو تہذیبی و تمدنی ورثے سے متعلق بھرپور معلومات دے گا۔
ٹورسٹ گائیڈ پروگرام میں مدینہ کے تاریخی، سیاحتی اور تمدنی اہم مقامات کا تعارف بھی ہے۔ مدینہ کے فضائل اور خصوصیات کا تذکرہ بھی ہے۔ کامیاب ٹورسٹ گائیڈ کے لیے درکار خصوصیات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے علاوہ ازیں سیاحتی پروگراموں کے حوالے سے منصوبہ بندی کا طریقہ کار اور مختلف قسم کے ٹور پروگرام کا تعارف بھی کرایا گیا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں