Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیمار کی ٹیم کے ساتھ پریکٹس، پہلے میچ کے لیے تیاری

سٹار فٹبالر نیمار نے الہلال کلب کی ٹیم کے ساتھ پہلی  مرتبہ جسمانی ورزش کے سیشن میں شرکت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  الہلال کے کوچ نے کھلاڑیوں کے ساتھ اگلے میچ کے متعلق بات چیت کی ہے۔
الہلال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’نیمار کو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے مختلف قسم کی ورزشوں کے علاوہ ٹیم کے افراد کے ساتھ گھل ملنے کا موقع دیا جارہا ہے‘۔
الہلال کی ٹیم آج پیر کو بھی پریکٹس جاری رکھی گی جبکہ جمعرات کو الرائد فٹبال ٹیم کے ساتھ میچ ہوگا۔

شیئر: