دبئی میں ایئر کارگو سے نشہ آور ممنوعہ گولیاں سمگل کرنے کی دو کوششیں ناکام
سمگل کی جانے والی ایک لاکھ 71 ہزار 600 نشہ آور ممنوعہ ادویہ پکڑی گئیں( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی کسٹم نے ایئر کارگو سے سمگل کی جانے والی ایک لاکھ 71 ہزار 600 نشہ آور ممنوعہ ادویہ کی سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
امارات کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق 96 ہزار 600 ممنوعہ گولیاں سمگل کرنے کی پہلی کوشش میں تین پارسل بھیجے گئے تھے جن کا وزن 57 کلو گرام تھا۔
دوسری کوشش میں 75 ہزار کیپسول س تین پارسل کے ذریعے سمگل کیے جارہے تھے۔ جن میں نشہ آور مادہ بھرا ہوا تھا۔ اور یہ کیپسول ممنوعہ ادویہ کے ضمن میں آتے ہیں۔ ان کا وزن 64 کلوگرام تھا۔
دبئی کسٹم کا کہنا ہے کہ ’آئندہ بھی معاشرے کی صحت و سلامتی اور معیشت کے تحفظ کے لیے پہلی دفاعی لائن کے طور پر کام کرتے رہیں گے اور کسی بھی قسم کی نشہ آور شے کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے حوالے سے اپنا کردار موثر انداز میں ادا کریں گے‘۔