’ سعودی فٹبال ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے خود پر فخر ہے‘
روبرٹو مانسینی 2027 تک سعودی ٹیم کے ساتھ ہوں گے (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی قومی فٹبال ٹیم کے نئے اطالوی کوچ روبرٹو مانسینی نے کہا ہے کہ ’سعودی لیگ میں غیرملکی سٹارز کی موجودگی کی بدولت سعودی لیگ کا معیار بلند ہوگا‘۔
الاقتصادیہ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ’ سعودی فٹبال قومی ٹیم کی ٹریننگ کی پیشکش کسی تردد کے بغیر قبول کی ۔ اپنے ملک کی قومی ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ ہے۔ بنیادی مقصد سعودی قومی فٹبال ٹیم کو ایشین کپ دلانا ہے‘۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ’ وہ 2027 تک سعودی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ انہیں سعودی ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے خود پر فخر ہے‘۔
نئے سعودی کوچ کا کہنا تھا’ آئندہ دن سعودی کھلاڑیوں کو دیکھنے کے حوالے سے میرے لیے بے حد اہم ہوں گے۔ ویسے مجھے گزشتہ لیگ میں متعدد میچز دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی لیگ میں انٹرنیشنل سٹارز کی موجودگی سعودی کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی‘۔
’ لیگ کے لیے مقابلے کے حوالے سے بہتر کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ایک چیلنج ہے‘۔
یاد رہے 58 سالہ روبرٹو مانسینی ماہ رواں کے دوران اٹلی کی قومی ٹیم سے مستعفی ہوئے ہیں, پانچ سال سے قومی ٹیم کی کوچنگ کررہے تھے۔ انہوں نے 2021 کے دوران اپنی ٹیم کو یورپین چیمپیون شپ تاریخ میں دوسری بار دلائی تھی۔