Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاتحاد کے کریم بینزیما الوحدہ کے خلاف میچ میں زخمی

فرانسیسی کھلاڑی نے بینچ پر بیٹھ کر اپنی ٹیم کی تین گول سے فتح کا نظارہ لیا۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی الاتحاد فٹبال کلب کے سپر سٹار کریم بینزیما کو  الوحدہ کلب کے خلاف روشن سعودی لیگ کے میچ کے دوران ہاف ٹائم سے کچھ لمحے قبل زخمی ہو کر باہر جانا پڑا۔
عرب نیوز کے مطابق الاتحاد کلب کے کپتان کریم بینزیما نے گراؤنڈ کے باہر بینچ پر بیٹھ کر صفر کے مقابلے میں تین گول سے اپنی ٹیم کی فتح کا نظارہ لیا۔

 بینزیما نے حال ہی میں الاتحاد کلب میں شمولیت اختیار کی ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

الاتحاد کے کپتان فرانسیسی بینزیما نے میچ کے 36ویں منٹ میں مخالف ٹیم کی ڈی کے اندر  پاس کو ہیڈر کرنے کے لیے مڑنے کی کوشش میں گرے اور بائیں ٹانگ میں شدید تکلیف محسوس کرنے لگے۔
واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ  کے شہرت یافتہ کھلاڑیوں میں ایک کریم بینزیما نے حال ہی میں سعودی عرب کی معروف فٹبال کلب الاتحاد میں شمولیت اختیار کی ہے۔

معروف سٹرائیکر الاتحاد کلب کے انتہائی اہم کھلاڑی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

الاتحاد کلب نے کہا ہے کہ سٹار کھلاڑی بینزیما کی ٹانگ کے مسلز زخمی ہوئے ہیں، انہیں مزید طبی معائنہ کرانا پڑے گا اور فی الحال میدان میں ان کی واپسی کا وقت نہیں بتا سکتے۔
سعودی پروفیشل لیگ کے سیزن میں لیگ ٹائٹل برقرار رکھنے کے لیے معروف سٹرائیکر الاتحاد کلب کے انتہائی اہم کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں۔

شیئر: