Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں 20 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام

منشیات کی سمگلنگ میں ملوث دو غیر ملکی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے عسیر ریجن میں سرحدی محافظوں نے 20 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بارڈرسیکیورٹی سسڈم کی خلاف ورزی اور منشیات کی سمگلنگ میں ملوث دوغیر ملکی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں تبوک میں سیکیورٹی فورس نے چھ غیر ملکیوں اور ایک شہری کو نشہ آور اشیا کی تشہیر پر گرفتار کیا ہے۔
ملزمان میں چھ پاکستانی اورایک سعودی شہری ہے۔ ان کے قبضے سے بڑی رقم بھی برآمد کی گئی۔
ایک دوسرے واقعہ میں منشیات فروخت کرنے کی کوشش کے الزام میں تین شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔
زیر حراست افراد کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔

شیئر: