Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردوں کی مالی معاونت کا کیس، ایمان مزاری کی ضمانت منظور

ایمان مزاری کے خلاف کیس تھانہ بہارہ کہو میں درج کیا گیا تھا (فوٹو: سوشل میڈیا)
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے کیس میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی اور انسانی حقوق کی کارکن ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
سنیچر کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے کیس میں ایمان مزاری کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔
سابق وفاقی شیریں مزاری اپنے بیٹی کی ضمانت کے لیے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
ایمان مزاری کے خلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کا کیس تھانہ بہارہ کہو میں درج کیا گیا تھا۔
عدالت نے ایمان مزاری کو دس ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نےجمعرات کو انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔
حکم نامے میں عدالت نے کہا تھا کہ سیکریٹری اور آئی جی ایمان مزاری کو گرفتار نہیں کریں گے۔
ایمان مزاری کو اتوار کو ’ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر‘ کے الزام میں اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
پیر کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اُنہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

شیئر: